نئے سال میں کونسی 5 اہم باتوں کا خیال رکھنا فائدہ دے سکتا ہے؟

image

ہر آنے والا نیا سال ایک نئی امید پیدا کرتا ہے جس سے انسان کے اندر زندگی میں آگے بڑھنے کی لگن پیدا ہوتی ہے اور وہ یہ سوچ بچار کرتا ہے کہ اس سال کچھ نیا اور الگ کرنا ہے۔

١۔دولت

پیسہ آج کل ہر انسان کی ضرورت ہے ہر کوئی پیسہ کمانے کی بھاگ دوڑ میں مصروف ہے ۔ لیکن پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا بہت سی چیزیں پیسے سے اہم ہوتی ہیں جیسے پیسے سے خوشیاں نہیں خریدیں جا سکتیں اور نہ ہی صحت جیسی نعمت۔مگر انسان کی زندگی میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو کہ وہ اپنی خوشی کے لئے خریدتا ہے جسے خوشی کا سامان بھی کہ سکتے ہیں، جن سے اپنی زندگی کی ضروریات اور اہم تر خواہشات کو پورا کرتا ہے۔

محنت سے انسان بہت کچھ حاصل کرسکتا ہے اللہ نے انسان کے ہاتھ میں محنت اور کوشش رکھی ہے مگر حاصل وہی چیزیں کرپاتا ہے جو اللہ نے اس کے نصیب میں لکھ دیں ہوں۔ لیکن خاص بات یہ ہے کہ جب انسان اللہ سے دعا کرتا ہے اور جس چیز کی خواہش کرتا ہے تو اللہ اسے اپنے فضل سے عطا بھی کرتا ہے۔

٢۔صحت

صحت اللہ کی دی ہوئی خاص نعمت ہے جس کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، کیونکہ صحت کے بغیر انسان زندگی کا تصور نہیں کرسکتا صحت کے بغیر اس کی زندگی بلکل پھیکی پڑجاتی ہے۔ لازمی ہے کہ دن میں روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کریں۔ ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں ، صبح کے اوقات میں رننگ کریں۔

٣ ۔رشتے

رشتوں کو ساتھ لے کر آگے چلنا حقیقتاً آج کے دور میں مشکل کام لگتا ہے، لیکن رشتے اللہ کی بنائی ہوئی خاص نعمت ہیں اور رشتوں سے ہی زندگی کی رنگینیاں پروان چڑھتی ہیں۔ کوشش کریں کہ اپنے عزیز رشتے داروں کو عزت اور اہمیت دیں ۔ ان سے ملیں اور سب سے اہم بات کہ مشکلات میں ان کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ جب آپ مشکل میں ہوں تو وہ بدلے میں آپ کی مدد کو تیار ہوں۔

٤۔عبادت

ہمیں دنیاوی کاموں کے ساتھ دینی معملات میں بھی سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔ کیونکہ دنیا فانی جگہ ہے دنیا کی تمام چیزیں مٹ جائیں گی باقی رہے گا تو صرف ہمارا دین و ایمان۔ اگر نماز اور دیگر عبادات کو زندگی میں جگہ دے دیں تو ہماری آخرت سنور جائے گی۔

٥۔وقت

وقت ایک قیمتی چیز ہے جس نے وقت کو پیچھے چھوڑ دیا وہ کامیاب ہوگیا۔ زندگی میں وقت کی قدر کرنا سیکھ لیں کیوں اگر آپ وقت کو برباد کریں گے تو ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ وقت آپ کو برباد کردے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts