برطانوی شہزادے ہیری کی اپنی اہلیہ کے لیے کام مانگنے پر مبنی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں برطانوی شہزادے ہیری ایک ہالی وڈ پروڈیوسر سے اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے لئے نوکری مانگتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ ہیری پروڈیوسر سے میگھن کے لیے کے کام کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں-
واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل ہیری اور میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے اہم فرد ہونے کی حیثیت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شہزادہ اور شہزادی کینیڈا منتقل ہو گئے ہیں۔
شہزادہ ہیری کے دستبرداری کے فیصلے کے بعد برطانوی شاہی خاندان میں پھوٹ پڑنے کی اطلاعات پورے برطانیہ میں پھیل گئیں تھیں ، جس کے بعد برطانوی شاہی خاندان نے ایک اہم اجلاس بھی طلب ہوا۔
ذرائع کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن نے عطیات کے بدلے میں ڈزنی کے ساتھ وائس اوور کا سودا کیا تھا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے عہدے کی دستبرداری کے حوالے سے ایلٹن جان کو پہلے مطلع کر دیا تھا۔ لیڈی ڈیانا کے ساتھی دوست سر ایلٹن جان نے شہزادہ ہیری اور میگھن کی یہ بات راز رکھی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لیڈی ڈیانا کے دوست ایلٹن جان کو ملکہ برطانیہ کے اس معاملے کے معلوم ہونے سے قبل ہی ہیری اور میگھن کے ارادوں کے بارے میں علم تھا۔
میگھن مارکل نے اس معاملے سے متعلق امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے بھی بات کی تھی۔
واضح رہے کہ میگھن مارکل دوبارہ ہالی وڈ فلموں میں واپس آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔