سیکیورٹی اہلکار کے قتل کا مقدمہ، ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو عمر قید

image

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے یہ فیصلہ گوادر میں ایک سیکیورٹی اہلکار کے قتل کے مقدمے میں سنایا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران دونوں ملزمان کا ٹرائل ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے آن لائن طریقہ کار کے تحت مکمل کیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا دی گئی۔ کیس کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی اور تفصیلی فیصلہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US