ٹک ٹاک سے شہرت پانے والی حریم شاہ نے مختلف سیاسی شخصیات کی ویڈیوز منظر عام پر لانے کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی کو بھی نشانہ بناتے ہوئے ان کی ویڈیو لیک کر دی۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ٹوئٹر کی مائیکرو بلاگنگ سائٹ کے ذریعے قومی ٹیم کے کھلاڑی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک ویڈیو لیک کی۔
حریم شاہ نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’آپ میں سے بہت سے لوگ اس بات کو نہیں جانتے ہوں گے، میں نے ہی کچھ ماہ قبل کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کو ایکسپوز کیا تھا‘۔
انہوں نے قومی کرکٹر پر الزام تراشی کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’جناب ویڈیو کال کرنے کا کہہ رہے تھے اور جب میں نے ان کی ویڈیو کال ریسیو کی تو انہوں نے نازیبا حرکات شروع کر دیں‘۔
اس ویڈیو سے متعلق حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ اس لیک ویڈیو کلپ میں شاہین شاہ آفریدی مجھ سے ویڈیو کال پر بات کرنے کے دوران نازیبا حرکتیں کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ چند ماہ قبل ہی کرکٹر ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ کی ویڈیو کلپ حریم شاہ کے نام کے اکاؤنٹ کے ذریعے لیک کی گئی تھی جس کے بعد ہی حریم شاہ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے اور جو بھی میرے نام سے ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہے وہ میں نہیں ہوں۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے قومی کرکٹر کی ویڈیو لیک کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وہ ویڈیو فوراً ڈیلیٹ کردی تھی۔