گزشتہ چند دنوں سے ن لیگ کی سیاست کے حوالے سے کچھ اچھی خبریں سامنے نہیں آرہیں تاہم حال ہی میں اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنا سیاسی جانشین منتخب کرلیا ہے۔
نواز شریف نے سیاسی جانشین کے طور پر اپنے نواسے جنید صفدر کا انتخاب کیا ہے اور اس سلسلے میں اپنے نواسے کی سیاسی تربیت بھی شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف جب سے لندن گئے ہیں، ان کا سیاست پر سے مکمل یقین اٹھ چکا ہے۔ ن لیگ کے قائد نواز شریف کے مطابق ان کی غیر موجودگی میں ان کی بیٹی مریم نواز کو ان کے اپنے خاندان والے ہی نہیں چلنے دیں گے جبکہ اسی حوالے سے حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان اختلافات میں بھی مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔