سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہوٹل جانے سے متعلق ان کے بیٹے حسین نواز کا بیان سامنے آگیا ہے۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران حسین نواز کا کہنا تھا کہ 'مستقل گھر میں رہنے سے والد کا دم گھٹتا ہے، ہوٹل کھانا کھانے نہیں بلکہ ہوا خوری کے لئے گئے تھے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'گزشتہ 2 ماہ سے ان کا لندن میں علاج ہو رہا ہے جس کے سبب وہ ہسپتال اور گھر تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں، کرسمس کی چھٹیوں کے باعث اب ان کا ہسپتال جانا بھی بند ہوگیا ہے۔