پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک اہم فیصلہ کرلیا

image

گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنا گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے ہونے والے شریک حیات کا انتخاب کر چکی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے ہونے والے شریک حیات کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے تاہم انہوں نے اب تک نام ظاہر نہیں کیا۔ توقعات کی جا رہی ہیں کہ گلوکارہ آئمہ بیگ رواں سال ہی شادی کر کے اپنا گھر بسا لیں گی۔

آئمہ بیگ نے اپنی گلوکاری کا آغاز سال 2014 میں گانوں کی ویب سائٹ ساؤنڈ کلاؤڈ پر ریکارڈنگ کے ذریعے کیا ، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر بھی مشہور ہوئیں۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ پاکستان کے مقبول شو کوک اسٹوڈیو میں بھی گلوکاری کر چکی ہیں ساتھ ہی ان کا سب سے مشہور گانا "بازی" تھا جو انہوں نے ساحر علی بگا کے ساتھ مل کر گایا تھا


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts