حکومت کی جانب سے کراچی میں تندوری روٹی کی قیمت مختص کر دی گئی ہے۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق روٹی کی قیمت وزن کے مطابق ہوگی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 120 گرام پیڑے کا تندوری نان 10 روپے جبکہ 110 گرام پیڑے کی تندوری روٹی یا چپاتی 8 روپے کی ہوگی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق یہ قیمت شہرِ کراچی کے تمام اضلاع میں نافذ ہو گی اور تندور مالکان ڈیجیٹل وزن کر نے کی مشین اپنی دکان یا تندور پر نمایاں جگہ پر رکھیں گے۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے نوٹیفکیشن میں واضح ہدایت کی ہے کہ دکان مالکان روٹی کی نئی سرکاری قیمتوں کو واضح طور پر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں جبکہ نوٹیفیکشن میں ناکارہ پلاسٹک کی تھیلیوں میں روٹی کی فروخت کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔