عائزہ خان کی سالگرہ,فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر وائرل

image

معروف خوبصورت اداکارہ عائزہ خان 29برس کی ہوگئیں. اپنی سالگرہ کے موقع پر عائزہ نے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان جنہوں نے گزشتہ روز اپنی 29 ویں سالگرہ منائی رات 12 بجتے ہی عائزہ نے اپنی فیملی کے ساتھ سالگرہ مناتے ہوئے چند تصاویرشیئرکی ہیں۔

تصاویر میں عائزہ اپنے شوہر دانش تیمور اور دونوں بچوں حورین اور رایان کے ساتھ بے حد خوش نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے آس پاس گلاب کے پھول نظر آرہے ہیں۔

عائزہ خان نے دانش کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے بھی تصاویر شیئر کیں۔ واضح رہے کہ عائزہ خان 15 جنوری 1991 کوپیدا ہوئی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts