مشہور و معروف اداکارہ صباء قمر کی سوشل میڈیا پر فٹنس ویڈیو وائرل ہو گئی۔ مقبول ڈرامہ سیریل چیخ اور باغی میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی صباء قمر کی فٹنس ویڈیو سوشل
میڈیا پر شئیر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں صبا قمر ایک میڈیسن بال پر پش اپس لگاتی نظر آ رہی ہیں اور ویڈیو کو ان کے مداحوں نے کافی پسند کیا ہے۔
صباء قمر کئی پاکستانی ڈراموں اور فلمز میں کام کر چکی ہیں اور اپنی شاندار اداکاری کے باعث اپنے مداحوں میں مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔
صباء قمر جلد ہی اپنی نئی آنے والی فلم”کملی“ میں دکھائی دیں گی۔