ایک کھرب روپے اراضی اسکینڈل کیس، نیب نے بحریہ ٹاؤن کے چئیرمین کو نامزد کر دیا

image

پاکستان کی سب سے بلند عمارت بحریہ آئیکون ٹاور کی تعمیر کے لئے غیر قانونی الاٹمنٹ پر ریئل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا۔

ریفرنس قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر کیا گیا۔

واضح رہے یہ پہلا ایسا ریفرنس ہے جس میں ملک ریاض کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ نیب نے ان کے داماد زین ملک کو بھی ملزم نامزد کیا ہے۔

تاہم مزکورہ ریفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کا ہی ایک حصہ ہے۔

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں نامزد ملزموں میں سابق چیف سیکریٹری سندھ عبدالسبحان میمن، پی پی پی کے سابق سینیٹر یوسف بلوچ، سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائم خانی، وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا، خواجہ بدیع الزمان، افضل عزیز اور دیگر شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts