اب گاڑی کے ٹائر میں پنکچر لگوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، حل نکل آیا

image

اب کراچی کی مارکیٹ میں ایسا کیمیکل آگیا ہے جو گاڑی چلانے والے افراد کے لئے ٹائر پنکچر ہوجانے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوگا۔ اس کیمیکل کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ گاڑی کے ٹائرز میں پنکچر کی صورت میں ہونے والے سوراخ کو ٹائر کے اندر ہی بند کردے گا۔

یہ کارآمد کیمیکل ٹائر میں داخل کردیا جاتا ہے اور یہ کیمیکل پنکچر کی صورت میں باریک جگہوں سے نکل کر باہر آتے ہی سخت ہو جاتا ہے۔ جس کے بعد ٹائر میں موجود جتنے بھی پنکچرز ہوں اور ان سے ہوا نکل رہی ہو یہ انہیں بند کر دیتا ہے۔

یہ کیمیکل ٹائر کے ان حصوں کے لئے سب سے زیادہ مفید ہے جہاں سب سے زیادہ پنکچر ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔

اس وقت مارکیٹ میں اس کیمیکل کی بوتل 800 سے 1200 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts