پاکستان کا اہم ترین کاروبار مشکل میں، مستقبل میں کیا ہو گا؟

image

سال 2019 پاکستان میں گاڑیوں کے کاروبار کے لئے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رواں مالی سال (جولائی 2019 سے جون 2020) کے پہلے چھ مہینوں (جولائی تا دسمبر) میں گاڑیوں کی فروخت کی تعداد کافی مایوس کن رہی۔ اس مالی سال گاڑیوں کی فروخت2۔43 فیصد سے 59 فیصد تک ہوئی جبکہ پچھلے مالی سال (جولائی 2018 تا جون 2019) چھ مہینوں کے دوران یہ تعداد 104 فیصد تھی۔

دسمبر 2019 میں گاڑیوں کی فروخت میں بہتری آئی تھی۔ دسمبر کے مہینے میں تقریبا دس ہزار کے قریب گاڑیاں فروخت کی گئیں جبکہ نومبر 2019 میں آٹھ ہزار پانچ سو کے قریب گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

اس سنجیدہ صورتحال کی بڑی وجہ جہاں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہے وہیں کسٹم ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز میں اضافہ بھی، بڑھتی قیمتوں کی وجہ ہے۔ اس کے علاوہ پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا، جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں۔

تاہم اس معاملے کے متعلق سینیٹ میں بھی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ مینوفیکچرنگ کو نقصان، نئے بننے والے قوانین سے پہنچا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts