حکومت کا عوام کو ایک اور مہنگائی کا تحفہ، بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کر دیا

image

وفاقی حکومت نے اگلے ماہ سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کرلیا ، حکومت کا پچھلے ایک سال کے اندر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں صارفین پر 405 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے اور تحر یک انصاف کے دور حکومت میں سر کلر ڈیٹ میں تقریباً 565 ارب روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ حکومت بجلی کی قیمت میں مزید 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کرنے جا رہی ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران یہ پانچویں مرتبہ اضافہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گردشی قرضوں میں 565 ارب روپے کے اضافے کی تصدیق کی ہے اور حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے ان کا دفاع کرتے ہوئے ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ سال کے ابتداء میں گردشی قرضے اس لیے بڑھے کہ اس سال میں ان قرضوں میں کمی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts