عوام کے لئے ایک بار پھر بری خبر سامنے آگئی ہے۔ آٹے کے بعد اب چینی کی قیمت میں بھی 5 روپے فِی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 100 کلو چینی کی بوری 500 روپے مہنگی کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک بوری کی قیمت 6 ہزار 8 سو 60 سے بڑھاکر 7 ہزار 3 سو 40 روپے کردی گئی۔
فِی کلو چینی ہول سیل میں 75 روپے جبکہ پرچون میں 80 روپے کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
عالمی مارکیٹ کے حوالے سے بات کی جائے تو چینی کے ریٹ 50 روپے فی کِلو سے بھی کم ہیں جبکہ اس ریٹ پر عالمی منڈیوں سے خریدی جانے والی چینی پاکستانی مارکیٹ میں 100 کلو کی بوری 5 ہزار800 روپے کی ہو گی۔
پنجاب میں 10 ملین میٹرک ٹن کرشنگ ہو چکی ہے اور 10 لاکھ 51 ہزار ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں تاہم مصنوعی گھن چکر کو نا روکا گیا تو قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ چینی کی قیمت میں اچانک اضافے پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہے۔ اور ذخیرہ اندوزوں نے چینی کو اسٹاک کرنے کے لیے اربوں روپے بھی لگا دیے ہیں۔