شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اور والدہ لیڈی ڈیانا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں میگھن نے بلکل اپنی ساس جیسا انداز اپنایا ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف ڈاکٹر جیمز کینٹ نے یہ تصویر شئیر کی۔ تصویر پر صارفین نے مختلف تبصرے کئے۔ کسی نے کہا کہ یہ محض ایک اتفاق ہے جبکہ کسی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے شہزادی لیڈی ڈیانا جیسا بننا چاہتی ہیں۔
صارف ڈاکٹر جیمز کینٹ نے یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میگھن آپ بہت اچھی اداکارہ ہیں، آپ نے یہ پوز لینے کے لیے کتنے آئینوں کا سہارا لیا؟ جبکہ آپ نے سن گلاسز کا بھی استعمال کیا، زبردست
اس پوسٹ پر ایک شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت پریشان کن ہے! وہ اپنے شوہر کی ماں جیسا بننا چاہتی ہیں؟
ان دونوں شہزادیوں کی ان تصویروں میں بہت ہی معمولی فرق ہے جبکہ ان کے اسٹائل اور کپڑوں کو دیکھا جائے تو وہ بالکل ایک جیسے ہی ہیں۔ میگھن نے وائٹ قمیض اور سیاہ رنگ کا اسکرٹ پہنا ہوا ہے جو شہزادی ڈیانا کے کپڑوں جیسا ہے لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دونوں کی عینک بلکل ایک جیسی ہے۔ تصویر کے مطابق دونوں شہزادیوں نے اپنی کمر پر ہاتھ بھی ایک ہی اسٹائل سے رکھا ہوا ہے۔