رواں ماہ کراچی کے شہریوں نے سردی کے جی بھر کے مزے لوٹے جبکہ اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سردی تا حال کراچی میں ختم نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ پیشن گوئی کی گئی ہے کہ بدھ کے روز سے کراچی میں تیز ہوائیں چلیں گی جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خشک جبکہ رات ہواؤں کے ساتھ سرد رہے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز سے شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 42 سے 48 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
منگل کے روز کم سے کم درجہ حرارت 5۔9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔