کراچی کے شہریوں کے لیے پولیس وقت پر دستیاب ہو یا نہ ہو، مگر سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے لیے پولیس موبائل ایک دم حاضر ہے۔
کراچی پولیس کی موبائل استعمال کرتے ہوئے ایک اور نوجوان کی ٹک ٹاک ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ٹک ٹاک پر اس نوجوان کی پولیس موبائل میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں نوجوان بھربور ایکشن بھرے انداز کے ساتھ پولیس موبائل سے اترتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ ویڈیو کے پس منظر میں ایک گانا بھی سنائی دے رہا ہے۔
ٹک ٹاک ویڈیوز میں نوجوان کے پاس سندھ پولیس کی موبائل اور ان کے ہمراہ ایک پولیس اہلکار بھی کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔