پی سی بی اگر ان چند باتوں کا خیال رکھے تو شائقینِ کرکٹ پی ایس ایل دیکھنے اسٹیڈیمز آنے پر مجبور ہو جائیں گے

image

پاکستان سپر لیگ کا آغاز رواں ماہ کی 20 تاریخ کو کراچی میں ہونے جا رہا ہے۔

ہر بار کی طرح شائقینِ کرکٹ اس بار بھی پی ایس ایل کے لئے بے حد پر جوش ہیں لیکن اس مرتبہ خوشی کچھ زیادہ ہی ہے۔ اس کی وجہ اور کچھ نہیں بلکہ لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہونا ہے۔

اب سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان کے اسٹیڈیمز بھی انٹرنیشنل اسٹیڈیمز کی طرح ہاؤس فل ہوں گے یا عوام کا سارا جوش بس باتوں کی حد تک ہی محدود تھا؟

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کچھ ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جو اس لیگ کے لئے بہترین ثابت ہوں۔

مثال کے طور پر کچھ ایسی آفرز شائقین کے لئے متعارف کروائی جائیں جو ان کی دِلچسپی کا باعث ہوں۔ اکثر لوگ مہنگے ٹکٹ نہیں خریدتے یا ٹکٹ مہنگے ہونے کی وجہ سے اسٹیڈیم کا رخ نہیں کرتے، اس سلسلے میں کچھ ایسی آفرز لگا دی جائیں جیسے تین کے ساتھ ایک فری یا چار کے ساتھ ایک فری اور ایک کی آدھی قیمت۔ تو لوگ اس جانب زیادہ مائل ہوں گے۔

اس حوالے سے ایک اور کام یہ کیا جا سکتا ہے کہ اسپانسرز کو دیے جانے والے اعزازی ٹکٹ دینے کے بجائے چند ٹکٹ خریدنے کا پابند بنائیں۔

شائقینِ کرکٹ کو اسٹیڈیم لانے کے لیے میچوں کے دوران تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد بھی ایک اچھا اقدام ثابت ہوسکتا ہے مثلاً چند میچوں میں مختلف اسٹارز کو بلا کر وقفے کے دوران چھوٹے کنسرٹ کا انعقاد کیا جائے تو یہ اچھا ہو گا۔

اس کے علاوہ سب سے اہم بات، سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔ ورلڈ کپ کے میچز کو سب سے زیادہ پذیرائی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہی حاصل ہوئی تھی۔ ایونٹ کی ویڈیوز مسلسل پوسٹ کی جائیں۔ اس سے ایونٹ کے فروغ میں کافی حد تک مدد مِلے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow