افغان مہاجرین کو رضاکارانہ طور پاکستان چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم

image

بلوچستان کے ضلع قلات میں پولیس کی طرف سے افغا ن مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر اپنے ملک افغانستان جانے کے حوالے جاری نوٹس میں دی گئی 3 روز کی مہلت ختم ہوگئی۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ تین دن کے اندر رضاکارانہ طور پر نہ جانے والے مہاجرین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد قیام پذیر ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان میں مقیم پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہی، محسن نقوی نے بتایا کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور جن افغانیوں کو پاکستان سے نکالا گیا ہے انہیں بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا تاکہ وہ دوبارہ پاکستان داخل نہ ہوسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے صرف 10 دنوں کے اندر 3 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا، پاکستان بھی اب اسی طرز پر مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow