کراچی: این ٹی ایس پاس اساتذہ کا احتجاج ، جھڑپوں میں متعدد گرفتار و رہا

image

این ٹی ایس پاس اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور گورنر ہاؤس کی جانب مارچ کی کوشش کی۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ وہ مستقل تقرری اور مسائل کے حل کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔

پولیس نے گورنر ہاؤس کی جانب بڑھنے والے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

جھڑپوں کے دوران پولیس نے متعدد اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر کشیدگی کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

پولیس میں پوسٹنگ کے منتظر اور این ٹی ایس پاس ٹیچر کا پریس کلب سے سی ایم ہاؤس پراحتجاج کی کوشش کی تو پولیس نے انھیں روکا اور نہ ماننے پر لاٹھی چارج کیا۔ پوسٹنگ کے لیے احتجاج کرنے والے 15 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا تاہم بعد ازاں انہیں چھوڑ دیا گیا ۔

اندرون سندھ سے آئے مظفر نے "ہماری ویب" کو بتایا کہ ہم نے آئی جی آفس پر بھی احتجاج کیا تھا جس ہر ہمیں 72 گھنٹے کا ٹائم دیا گیا تھا لیکن ہماری پوسٹنگ نہیں ہوئی جس پر آج ہم سی ایم ہاؤس پر احتجاج کرنے جا رہے تھے تو ہم پر لاٹھی چارج ہوا اور گرفتاری ہوئی لیکن بعد میں ہمیں چھوڑ دیا گیا۔ پولیس نے ہمیں کہا ہے کہ ریڈ زون میں آنے پر گرفتار کرلیا جائے گا۔

این ٹی ایس پاس ٹیچر کے رہنما حاکم نے "ہماری ویب" کو بتایا کہ 5 مئی سے دھرنا دیا ہوا ہے اور سی ایم نے ایجوکیشن سیکریٹری کو بھیجا تھا جنہوں نے ہمارے مطالبات مان لیے تھے تاہم ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 21 جولائی کے مظاہرے کا پہلے ہی اعلان کیا تھا جس پر آج سی ایم ہاؤس جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے نہیں جانے دیا۔ پولیس سے بات ہوئی ہے ان کا کہنا ہے کہ رات تک نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا اگر نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا تو کل صبح ساری رکاوٹیں توڑ کر سی ایم ہاؤس پر جا کر احتجاج کریں گے۔ حاکم نے بتایا کہ ہمارے کسی ٹیچر کو پولیس نے حراست میں نہیں لیا ہم پولیس کے کہنے پر واپس پریس کلب آگئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow