پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن آنے کو تیار ہے۔ شائقین کو جتنا بے صبری سے ایونٹ کے شروع ہونے کا انتظار ہوتا ہے اتنی بے صبری سے ہی اس کے ترانے کا بھی انتظار ہوتا ہے۔ لیکن اِس سال شائقین نے جب پی ایس کا ترانہ سنا تو ان کی ساری امیدوں پر پانی پِھر گیا۔
تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پی ایس ایل کا نیا ترانہ آرہا ہے جِسے ذوالفقار جبار خان کمپوز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترانے کا نام 'کھیل جا دِل سے' رکھا گیا ہے۔ ترانے کا یہ نام پاکستانیوں کی کرکٹ سے بے پناہ محبت کے لئے رکھا گیا ہے۔
پی ایس ایل 5 کا نیا ترانہ گانے والے سنگرز میں فواد خان، ہارون شاہد، آئمہ بیگ، اسفر حسین اور بلال علی شامل ہوں گے۔
شائقین پر امید ہیں کہ اِس بار یقیناً انہیں مایوس نہیں ہونا پڑے گا۔