اٹلی میں گِرجا گھر اور قبرستان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں، قبرو کے مردے سمندر میں بہہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر کنوگلی میں لینڈ سیلائیڈنگ کی زد میں آکر قبرستان اور گرجا گھر سمندر برد ہوگیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک روز قبل اٹلی کے شہر کنوگلی میں لینڈسلائیڈنگ کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں گرجا گھر اور قبرستان منہدم ہوکر سمندر برد ہوگیا اور قبروں کے مردے بھی سمندر کے پانی میں بہہ گئے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گرجا گھر کی مکمل عمارت اور قبرستان مکمل طور پر تباہ ہونے کے لمحات کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔
واقعے کے بعد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن کیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سمندر میں بہہ جانے والے متعدد مردوں کو سمندر سے نکال کر محفوظ مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔