کراچی: ایک ہی روز دو مختلف حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

image

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے 11 نمبر خلیل مارکیٹ ولایت شاہ بابا مزار کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 6 سالہ بچے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں کمسن ارسلان ولد رئیس موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹینکر اپنی تحویل میں لے لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ارسلان گھر کے باہر اپنی والدہ کا انتظار کر رہا تھا کہ اچانک گلی سے گزرتے ٹینکر نے اسے روند ڈالا۔ جاں بحق بچہ تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا والد نشے کا عادی جبکہ والدہ گھروں میں ملازمت کرتی ہے۔ افسوسناک واقعے پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔

دوسری جانب ہاکس بے دعا ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں 35 سالہ عرفان ولد اسماعیل جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ فرار ملزم ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US