پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل.. فی لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

image

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کردی ہے۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جب کہ پیٹرول کی موجودہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کم کرکے 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے 20 پیسے سستا ہو کر 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہو گی، جب کہ پیٹرول 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر بدستور فروخت ہوگا۔ نئی قیمتوں کا نفاذ آج رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US