کراچی میں سمندری ہوائیں معطل، شہر میں حبس کی کیفیت برقرار

image

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے مطلع صاف اور سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ہونے کے باعث شہریوں کو شدید حبس کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج بھی مرطوب موسم رہے گا جبکہ شام اور رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر میں اس وقت مغربی سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گرمی کی شدت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔ دن کے وقت درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US