دکھنے میں کمزور لیکن طاقت پہلوانوں جیسی ۔۔ درخت پر تیز تیز مُکے مار اس کے ٹکڑے کرنے کی ویڈیو نے سب کو حیران کر ڈالا

image

سوشل میڈیا پر ایک 12 سالہ بچی کی پرانی ویڈیو نے بڑے بڑے ریسلرز کے ہوش اڑا دیئے ہیں جو اپنی ماہرانہ باکسنگ سے سب کر متاثر کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ پرانی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے جس میں 12 سال کی ایونیکا نے درخت پر تیز تیز مُکے مار اس کے ٹکڑے کر ڈالے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ایونیکا کی کامیابی کے پیچھے اس کے والد رستم ساڈو کا بہت بڑا ہاتھ ہے جو اسے باکسر بنانا چاہتے ہیں۔ طاقتور بچی ایونیکا کے والد کئی سالوں سے بطور باکسنگ ٹرینر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ رپورٹس کے مطابق ایونیکا 3 سال کی عمر سے باکسنگ کی پریکٹس کررہی ہیں اور انہیں دنیا کی طاقتور لڑکی بھی کہا جاتا ہے۔

12 سالہ ایونیکا نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو دنگ کر دیا ہے اور اس کی خواہش ہے وہ باکسر بن کر اپنے والد کا نام روشن کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts