لوگوں نے کچرے کو بھی نہ چھوڑا ۔۔ جوڑے کی کچرے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

image

کچرے پر ہی لڑکی لڑکے نے ڈانس شروع کر دیا۔ دراصل بات یہ ہے کہ اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ لڑکا لڑکی ایک انتہائی رومانوی گانے کی دھن پر ناچ رہے ہیں۔

ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کی ہے۔ یہ جوڑا ویسٹرن انداز میں ڈانس کر رہا ہے اور اس موقعے پر سڑک پرلوگ حیران پریشان کھرے انہیں دیکھ رہے کہ یہ کر کیا رہے ہیں کیا انہیں پتا کہ ہم کچرے کے ڈھیر میں کھڑے ہیں۔

مزید یہ کہ ان کے اس منظر کو ڈرون کیمرے کی آنکھ سے محفوظ بھی کیا جا رہا ہے۔

ڈرون کیمرے کو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ لڑکا لڑکی اپنی مرضی سے نہیں بلکہ اپنے کسی کمرشل، فلم یا پھر کسی ڈرامے کیلئے شوٹ کر رہے ہیں۔

اس موقعے پر لڑکی نے لال اور کالے رنگ کی خوبصورت ساڑھی اور لڑکے نے بھی کالے رنگ کی پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔

اس منفرد انداز میں کچرے پر ڈانس کرنے کی وجہ سے یہ ویڈیو اب خوب وائرل ہو رہی جسے اب تک 294 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts