کتا وہ جانور ہے جسے وفادار کہا جاتا ہے اور کبھی کبھار تو اپنی وفاداری نبھانے کے لیے اپنی جان تک دے دیتا ہے۔ لیکن انسانوں کا کتوں کے ساتھ سلوک اکثر انتہائی افسوسناک ہوتا ہے۔
مگر انسانیت اب بھی کہیں نہ کہیں موجود ہے اور اس کی واضح مثال آج ہم آپ کو دکھائیں گے۔
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لاوارث کتا کیچڑ کے اندر پھنس گیا ہے جس کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔
کتا دلدل میں پھنس کر مایوسی کے عالم میں پکار رہا ہوتا ہے اور مدد کے لیے ادھر سے اُدھر گردن گھماتاہےکہ کوئی اسے باہر نکالے۔
ڈیلی میل کے مطابق وہیں قریب میں ایک کسان کتے کے بھونکنے کی آواز سن کر اس کے قریب جاتا ہے۔
پہلے کسان کو یہ لگتا ہے کہ کوئی آوارہ کتا بھونک رہا ہے لیکن پھر اسے اچانک محسوس ہوتا ہے کہ کتے کی آواز ایسی ہے جیسے مدد کے لیے پکار رہا ہو۔
دیکھیے بے زبان جانور کی جان کسان نے کیسے بچائی اس ویڈیو میں۔