بچی نے اپنی جاندار رپورٹنگ سے سب کے دل جیت لیے۔۔ دیکھیئے ننھی بچی کی صحافت کرتے ہوئے دلچسپ ویڈیو

image

بچوں سے جب پوچھا جائے کہ انہیں کیا بننےکا شوق ہے تو وہی یہی کہتے ہیں کہ ڈاکٹر ، ٹیچر یا پھر انجینئر۔لیکن آج کے بچوں کا شوق تبدیل ہوچکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر سے ایک بچی سامنے آئی ہے جسے صحافت کا شوق ہے۔ مذکورہ بچی کا نام حافظہ ہے جو رپورٹنگ کا شوق رکھتی ہے اور اسے بڑے ہوکر صحافی بننے کا شوق ہے۔

بچی نے مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں کی ابتر حالت کو ویڈیو کے ذریعے بتایا ہے جو کہ وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیووائرل ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے چھوٹی بچی کے گھر والوں سے رابطہ کیا اور بتایا کہ 5 سالہ حافظہ مقبوضہ کشمیر میں مقیم بلال احمد خان اور شائستہ ہلال کی بیٹی ہے۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی حافظہ نے اپنے گھر کے قریبی خراب اور خستہ حال سڑک کی صورتحال کے بارے میں رپورٹنگ کی جو بارشوں اور برف باری کے باعث خراب ہوچکی ہیں۔

حافظہ نے اپنے گھر کے قریبی سڑک کا دورہ کیا اور سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کیا۔ بچی کی ویڈیو اس کی والدہ بنا رہی تھیں۔

ویڈیو دو منٹ پر مشتمل تھی اور حافظہ اپنی والدہ کو بتائے جا رہی تھی کہ کس طرف موبائل سے مناظر شوٹ کرنے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts