بھوکے ہاتھیوں نے گنے چُرانے لیے … پُرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

جانوروں پر ظلم کرنے سے بہتر ہے ان کو پیار اور شفقت کے ساتھ رکھیں۔ اگر ان کو قید کر رہے ہیں تو کم از کم ان کی بھوک اور پیاس کا تو خیال رکیں۔ ان کو وقت پر کھانا دیں تاکہ وہ بھی آپ سے خوش رہیں۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مالک نے ہاتھیوں کو ٹرک میں کھڑا کیا ہوا ہے۔ ان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ لیکن چونکہ ان کو کھانا نہیں کھلایا گیا وہ بھوکے ہیں، لہٰذا انہوں نے اپنے ٹرک کے ساتھ موجود گنے کے ٹرک سے دن دھاڑے گنے چُرانے شروع کر دیے۔

ویڈیو 2 سال پُرانی ہے۔ یہ ویڈیو جنوبی انڈیا کی ہے۔ جہاں سے دنیا بھر میں ہاتھیوں کو فروخت کیا جاتا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts