اگر اپنوں کو کچھ ہوجاتا ہے تو ان کی تکلیف دیکھنا برداشت نہیں ہوتا۔ بھارت میں ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ رونما ہوا جہاں ایک بہن کو اپنے بھائی کی موت کا اتنا صدمہ پہنچا کہ وہ بھی دنیا سے چلی گئی۔
انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع میسور میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں روڈ حادثے ہلاک ہونے والے بھائی کی موت کا صدمہ بہن برداشت نہ کرسکی اور دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔
ہوا یہ تھا کہ لڑکے کی بہن رشمی اپنے والین کے ساتھ بھائی کی لاش دیکھنے اسپتال پہنچی اور لاش دیکھ کر اسی وقت دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی۔
رشمی میسور کے ایک سرکاری کالج سے بی کام سال دوم کی طالبہ تھی، بھائی کیر تیراج پیر کی رات ہنسور تعلقہ میں میسور منگلور ہائی پر ٹریفک حادثے میں موت کی نیند سوگیا تھا۔
اسپتال میں جب بیٹی بھائی کی لاش دیکھ کر گری تو والدین نے فوری ڈاکٹر کو بلایا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رشمی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھنے پر گھر والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی اور علاقہ مکین بھی غمزدہ ہوگئے۔