عربی لوگوں کی بہت سی بری عادتوں کے بارے میں سنا ہوگا لیکن آج ہم اپکو بتا سکتے ہیں کہ آپ ان کے گھر میں بنا کسی بھی وجہ کے 3 دن تک رہ سکتے ہیں ۔آئیے جانتے ہیں۔
عربی لوگ بہت مہمان نواز ہوتے ہیں آپ اگر کسی بھی عربی کے گھر جائیں اور دروازے پر دستک دیں اور سلام دعا کرنے کے بعد اگر ان کے گھر میں داخل ہو جائیں۔
تو یہ بالکل حیران نہیں ہوتے بلکہ 3 دن یہ آپ کی خوب خدمت کریں گے،پھل فروٹ، بہترین ڈشز کھانے میں پیش کرتے ہیں۔
اور اپنے گھر کی طرح آپ یہاں کہیں بھی آرام کر سکتے ہیں یہی نہیں بلکہ ان کے پالتو جانوروں کے ساتھ کھیل بھی سکتے ہیں مگر پھر مکمل 3 دن گزرنے کے بعد یہ آپ سے پوچھیں گے۔
آپ کیوں آئے ہیں ہمارے گھر کوئی کام ہے یا کوئی پریشانی ہے تو آپ ہمیں بتائیں تا کہ ہم آپکی پریشانی کو حل کرنے کی کوشش کریں۔
اب آپ یہ سوچ رہے ہوں گے یہ سب کیوں ہوتا ہے؟ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کا یہ اصول ہے کہ وہ 3 دن تک آپ کو کچھ نہیں کہتے بس آپکی خدمت کرتے ہیں۔
ایک اور عجیب اصول ہے انکا ارو وہ یہ ہے کہ آپ کے ساتھ یا پھر اپنے کسی جاننے والے کے ساتھ بھی کہیں بازار یا پھرریسٹورنٹ جائیں تو بے شک آپ جتنا کچھ بھی کھا لیں یا خرید لیں آپ کو بل نہیں دینے دیں گے۔
مزید یہ کہ آپس میں لڑ جائیں گے مگر بل مہمان سے نہیں دلوائیں گے اور بہت سے ریسٹورنٹ میں مہمان اور میزبان کو بل دینے کی بات پر لڑتے ہوئے دیکھا ہوگا۔