زمین پر موجود سرد جہنم ۔۔ دنیا کا وہ شہر جہاں سزائے موت کے قیدیوں کو منفی 71 ڈگری میں چھوڑ دیا جاتا تھا

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جس میں منفرد اور دلچسپ معلومات ہوتی ہیں، کچھ تاریخی طور پر اہمیت رکھتی ہیں تو کچھ انسانوں کو بھولنے نہیں دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی شہر سے متعلق بتائیں گے جس کی سڑکوں کو بنانے کے لیے کمپنیوں کو نہیں بلکہ سزائے موت کے قیدیوں کو استعمال کیا گیا تھا۔

روس کا شہر اوئمیاکون اپنے سرد موسم اور سخت ٹھنڈ کی وجہ سے جانا جاتا ہے، سائبیریا کے شہر اوئمیاکون کا درجہ حرارت ہی اتنا گر جاتا ہے کہ عام انسان کا وہاں رہنا ہی ممکن نہیں ہے۔

اس شہر میں کل 500 کے قریب افراد رہتے ہیں جو کہ برسوں سے رہائش پزیر ہیں۔ منفی 71 درجہ حرارت میں اس شہر کی آب و ہوا بھی ایسا خوفناک منظر پیش کرتی ہے کہ دن میں بھی خاموشی چھائی ہوتی ہے۔

اس شہر کی تاریخ سے متعلق دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جب سوویت یونین یعنی حالیہ روس میں جوزف اسٹالن کی حکومت تھی تو انہوں نے اس شہر کی تعمیر اور سڑکوں کے جال بچھانے کا فیصلہ کیا تھا، اس سلسلے میں چونکہ عام انسان کا جانا مشکل ہوتا تھا، اسی لیے سزائے موت کے قیدیوں کو بطور ورکرز استعمال کیا گیا جنہوں نے اس شہر کی سڑکوں کی تعمیر کی۔

سڑکوں کی تعمیر کے دوران کئی قیدی سردی برداشت نہ کرنے کی وجہ سے بھی ہلاک ہو گئے تھے، اس شہر کے آغاز میں ہی ایک چھوڑا سا چوک موجود ہے جو کہ اپنی نوعیت ک منفرد ہے یہاں چوک پر نہ آدم ہے نہ آدم کی ذات اور نہ ہی ٹریفک۔ البتہ گائے کا ایک پتلا ضرور موجود ہے اور درجہ حرارت بھی اسی چوک لکھا ہوتا ہے۔

یہ منفرد شہر تک پہنچے کے لیے بس کے ذریعے سفر کرنا پڑتا ہے اور کسی رہائشی کے گھر ہی قیام کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہاں ہوٹل موجود نہیں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts