بہن کی رہائی کے لیے 4 یہودیوں کو چرچ میں یرغمال بنایا ۔۔ عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والا شخص جاں بحق

image
امریکہ میں یہودیوں کی عبادت گاہ بیتِ اسرائیل میں ایک مسلمان شخص نے شخص نے راپب اور 5 افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔ اس شخص نے متعدد مرتبہ چیختے ہوئے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ وہ کسی کو بھی نقصان پہنچانا نہیں چاہتا بلکہ وہ خود ہی جلد مرنے والا ہے۔ ساتھ ہی اس شخص نے عافیہ صدیقی کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ مظلوم ہے اسے چھوڑ دو میں اس کا بھائی ہوں۔

میں نے بہن کی رہائی کے لیے ان لوگوں کو یرغمال بنایا۔ 10 گھنٹے تک اس نے چرچ میں ان لوگوں کو یرغمال بنائے رکھا اور امریکی پولیس سے بات چیت کرتا رہا۔ فائرنگ کا مظاہرہ بھی امریکی فوج کی جانب سے کیا گیا۔

اسی دوران امریکی فوج چرچ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی اور تمام لوگوں کو اس مسلمان شخص کے قبضے سے چھڑا لیا۔ لیکن فائرنگ کے نتیجے میں اغواکار مسلمان مر گیا۔ واضح رہے کہ امریکی پولیس تفتیش مکمل ہونے کے بعد حملہ آور کی شناخت سب کو واضح طور پر بتائے گی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts