بھارت میں چھتیس گڑھ کے چھوٹے سے گاؤں راج نند میں ایک عجیب و غریب بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آ رہے ہیں۔ گاؤں ماتا اور بچھڑے کی پوجا کی جارہی ہے۔ اس بچھڑے کی 3 آنکھیں ہیں اور ناک میں 4 سوراخ ہیں۔ یہی اس کی وجہ شہرت بن رہا ہے۔
راج نندگاوں ضلع کے لودھی نواگاوں کے کسان ہیمنٹ چندیل نے ایک جرسی گائے کی پرورش کی ۔ مذہبی تہورا کے دن ان کے گھر میں اس گائے نے ایک بچھڑے کو جنم دیا، جس کی تین آنکھیں ہیں۔ ایک آنکھ سر کے بیچ میں ہے۔
ہیمنٹ کہتے ہیں کہ:
''
میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ مجھے ایسی مقدس گاؤں ماتا کی دیکھ بھال کرنے کا موقع ملا۔ کئی لوگ مجھے لاکھوں روپے کی آفر کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ گائیں اور بچھڑا ہمیں دے دو، لیکن میں کسی قیمت پر یہ گائے اور بچہ کسی کو نہیں دوں گا۔
''