ڈرایا دھمکایا اور پھر کوڑے دان سر پر ڈال دیا ۔۔ تربیت سے محروم بچوں نے بزرگ استاد کی عزت کا خیال نہ کرتے ہوئے انہیں پریشان کر ڈالا؟

image

باپ کے بعد اگر کسی کا رتبہ اس دنیا میں بہت بلند ہے تو وہ آپ کے استاد کا ہے مگر شاید آج کے بچے اس بات کو بھول گئے ہیں جب ہی اس طرح کے اخلاق سے گرے ہوئے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ 10 کلاس کے بچوں نے شرارت میں اپنی ہی کلاس کے استاد کے سر پر کوڑے دان(ڈسٹبن) ڈال دیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹکا کے نلورو گورنمنٹ ہائی اسکول کا ہے جہاں ہندی کے استاد کے ساتھ وہ رویہ کیا گیا جس سے پوری انسانیت کا سر شرم سے جھک جائے۔

جیسے ہی استاد پراکاش کلاس میں داخل ہوئے اور بلیک بورڈ کی طرف متوجہ ہو کر پڑھانا شروع کیا تو کچھ شرارتی بوں کے گروپ نے کلاس روم میں ہی پڑا ایک کوڑے دان ان کے سر پر ڈال دیا۔

مزید یہ کہ اپنی ریٹائرمنٹ سے 1 سال پہلے اس شرمناک واقعے سے وہ پریشان تو بہت ہوئے مگر بچوں کو کچھ نہ کہا اور خود کوڑے دان اتار کر پڑھانا شروع کر ڈالا۔

اب کچھ دیر بعد جب وہ بیٹھ کر پڑھانے لگے تو وہی بچے ائے ڈرایا دھمکایا اور کوڑا دان ان کے سر پر پھر ڈال دیا اور یہ سب برداشت کرتے رہے۔ انہی کے ایک ساتھ نے یہ ویڈیو بنائی لیکن جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو۔

ایک بھونچال مچ گیا جس کے نتیجے میں علاقے کے ایک وزیر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے اسکول کا دورہ کیا اور استاد پراکاش سے انکا حال وغیرہ پوچھا۔

بچوں کی اس شرمناک حرکت پر اسکول میں بچوں کی تنظیم اور دیگر اعلی عہدیداروں نے بچوں سے پوچھا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا؟ جس پر انہوں نے بچگانا جواب دیا کہ کلاس کے دیگر دوستوں نے ہمیں اکسایا تھا۔

اس کے بعد استاد سے معافی بھی مانگی جس پر ہندی کے مضمون کے استاد نے بھی بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور بچوں کو کہا کہ میں آپکو معاف کرتا ہوں لیکن مستقبل میں ایسی بری غلطی کسی استاد کے ساتھ بھی نہیں کرنا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ 13 دسمبر 2021 کا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts