بھارت دنیا کا وہ انوکھا ملک ہے جہاں جانوروں کی آخری رسومات بھی ادا کی جاتی ہیں تاکہ ان کا دیوتا ان سے خوش ہو۔ حال ہی میں ایک مادہ چیتی کی آخری رسومات بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے محکمہ جنگلات کی جانب سے ادا کی گئی ہیں ۔ محکمے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ:
''
یہ مادہ چیتی 2005 میں پیدا ہوئی تھی۔ اس نے اب تک 29 بچوں کو جنم دیا، جن میں سے 25 بچے حیات ہیں۔ اس چیتی نے 17 سال تک کسی بھی انسان کو نہ تو کاٹا اور نہ ہی دکھ پہنچایا۔ یہ بہت دوستوں کی طرح زندگی گزار کر گئی ہے۔ اس نے کبھی یہاں سے بھاگنے کی بھی کوشش نہیں کی۔ لہٰذا ہم نے اسی وجہ سے چیتی کی آخری رسومات ادا کی ہیں۔
''
پینچ محکمہ جنگلات کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، اس چیتی کی لاش کی آخری رسومات نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی (این ٹی سی اے) کی گائیڈ لائنز کے مطابق کی گئیں ہیں۔ اس کے کچھ اعضاء کو لیبارٹری میں مزید تحقیق کے لیے بھیجا دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ لوگ بھارت کے لوگوں کی جانب سے کیے گئے اس اقدام پر ان کا خوب مذاق اُڑا رہے ہیں۔