دنیا کی مشہور فضائی کمپنیوں نے امریکہ جانے والی کون سی فلائٹس معطل کردیں؟

image
دنیا بھر میں 5 جی ٹیکنالوجی کے منفی اثرات کے پیشِ نظر معروف ایئرلائنز ایئر انڈیا، اے این اے، جاپان ایئر لائنز اور ایمریٹس وغیرہ نے امریکہ جانے والی تمام فلائٹس کو معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5 جی ٹیکنالوجی کے تباہ کن اور خطرناک اثرات کے پیشِ نظر امارات اور جاپان سمیت مختلف فضائی کمپنیوں نے امریکہ کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں ہیں۔
امریکہ میں میں جیٹ بلیو، امریکن ایئر لائنز، ساؤتھ ویسٹ، یونائیٹڈ ڈیلٹا، یو پی ایس اور فیڈ ایکس نامی کمپنیوں نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزرات کو خط لکھ کر خبردار کیا ہے کہ 5 جی سی بینڈ ٹیکنالوجی کے ایئر لائنز کے آپریشنز پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ معاملہ اتنا سنگین ہے کہ طیاروں کے اہم سسٹمز متاثر ہو سکتے ہیں جن میں ریڈیو الٹی میٹرز شامل ہیں۔
جس کی وجہ سے 1100 پروازیں اور 1 لاکھ مسافروں کو روزانہ تاخیر اور فلائٹس کی معطلی جیسے مسائل کا سامنا ہو گا۔ ساتھ ہی یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ریڈیائی لہروں کی مداخلت کی وجہ سے پروازوں کو غیر معینہ مدت تک کے لیے گراؤنڈ بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts