آتش فشاں میں بجلیاں چمک رہی تھیں ۔۔ تاریخ میں پہلی بار خطرناک موسم نے تباہی مچا دی، دیکھیے

image

موسمیاتی تبدیلیاں اور خراب موسم دنیا بھر میں نہ صرف جلوے دکھا رہا ہے بلکہ لوگوں کو بھی خوف و ہراس میں مبتلا کر رہا ہے، کہیں موسم کیا زیادتی لوگوں کو پریشان کر رہی ہے تو کہیں حیرت انگیز واقعات انہیں سوچنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بحر الکاہل میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا جس نے سب کو نہ صرف پریشان کیا بلکہ خوف میں بھی مبتلا کر دیا ہے، کیونکہ قدرت کا ایک ایسا نمونہ دیکھنے کو ملا جس نے دیکھنے والوں کو کھلے منہ تکنے پر مجبور کر دیا۔

دراصل بحر الکاہل میں ٹونگا نامی جزائز پر مشتمل ملک پر سونامی نے تباہی تباہی مچا دی۔ 176 جزیروں پر مشتمل اس ٹونگا میں زیر زمین آتش فشاں پھٹ گیا۔

آتش فشاں اس قدر طاقتور تھا کہ اس کے پھٹنے کی آواز 300 کلومیٹر دور نیوزی لینڈ تک بھی سنائی دی۔ وائس آف امریکہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تباہی کس حد تک شدید ہوئی ہے۔

سونامی کی لہریں 15 میٹر تک اونچی تھی، جس نے گھروں کو تباہ کر کے رکھ دیا، جبکہ اپنے آگے آنے والی تمام چیزوں کو الٹ پلٹ کر رکھ دیا۔

ٹونگا نامی اس ملک کے جزائر پر کل ڈٰڑھ لاکھ کی آبادی ہے جو اس سونامی سے متاثر ہوئی ہے، ٹونگا نے عالمی برادری سے ضروری اشیاء سمیت ادوایت کی فراہمی کیا اپیل کی ہے۔

یہ واقعہ اپنی نوعیت کا حیرت انگیز تھا کیونکہ اس آتش فشاں اور سونامی کی صورتحال میں موسم بھی خراب تھا، اسی موسم میں گرج چمک اور بارش نے صورتحال کو خوفزدہ بنا دیا تھا۔ بجلیاں بھی چمک رہی تھیں، سمندر میں سے خوفناک دھواں بھی اٹھ رہا تھا اور منظر خطرناک بھی ہو رہا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts