مہنگی گاڑی ڈوب جائے لیکن سیلفی نہیں رہنی چاہیئے ۔۔ لڑکی کی دریا میں ڈوبٹی گاڑی پر سیلفی بنواتے ویڈیو وائرل

image

کچھ لوگ اپنے شوق کی خاطر اپنا بہت کچھ گنوا دیتےہیں۔ جیسا کہ اس لڑکی نے کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہر جگہ وائرل ہو رہی ہے۔

کینیڈا کے شہر اونٹاریو برفانی دریا میں ایک لڑکی کی گاڑی ڈوب گئی لیکن اس کو سیلفی کا جنون اتنا تھا کہ اسے نے اپنی مہنگی گاڑی کی پرواہ بھی نہ کی اور اس کے اوپر کھڑے ہوکر سیلفیاں بنانے لگی۔

کسی نے اس لڑکی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔

دریا کے برفیلے پانی میں ڈوبتی گاڑی کے کنارے پر کھڑی سیلفی بناتی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ایک گاڑی دریا کے برفیلے پانی میں تقریبا ڈوب چکی ہے لیکن گاڑی کی ڈرائیور لڑکی برفیلے پانی میں ڈوب کرمرنے سے بچنے کے بجائے سکون سے کھڑی سیلفی بنا رہی ہے۔

ارگرد موجود لوگوں نے شوربھی مچایا لیکن لڑکی نے اس وقت تک دھیان نہیں دیا جب تک سیلفی بنا نہیں لی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts