یہ واحد پاکستانی ہیں جن کا مجسمہ بھارت کے مشہور شہر میں لگا ہوا ہے ۔۔ نصرت فتح علی خان کے مجسمے کی بھارتی لوگ اتنی عزت کیوں کرتے ہیں؟

image

انڈیا کا نام جیسے ہی ہماری زبانوں پر آتا ہے تو ہم یہ سوچ لیتے ہیں کہ کچھ نہ کچھ مسلمانوں کیلئے انہوں نے غلط ہی سوچا ہوگا یا پھر غلط ہی کیا ہوگا۔

لیکن ایک بات جو آپ کو معلوم نہیں وہ یہ ہے کہ بھارت ویسے تو ہمارا دشمن ملک ہے لیکن ایک پاکستانی ایسا ہے جس کا وہاں کافی بڑا مجسمہ لگا ہوا ہے، جس کی وہ پوری قوم بے حد عزت کرتی ہے۔

اس شخصیت کا نام ہے نصرت فتح علی خان جنہیں سروں کا بادشہا ماناجا تا ہے۔ انکا یہ مجسمہ بھارتی پنجاب کے شہر موگا کے پارک مہان دیش پارک میں نصب ہے۔ آج انکے انتقال کو بھی کئی سال گزر چکے ہیں۔

لیکن موسیقی سننے کے شوقین افراد ان کے اس مجسمے کو اسی چاہ سے دیکھنے آتے ہیں جیسے وہ ان کے گانے سنا کرتے تھے۔

اس وائرل ہونے والی تسویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مجسمے میں سروں کے استاد بیٹھے ہوئے دیکھائے گئے ہیں اور ان کے پیچھے ایک بہت بڑے سے ہاتھ کا مجسمہ بھی لگا کر نصب کیا گیا ہے۔

انہوں نے نا صرف پاکستان میں بلکہ بھارت کی بھی کئی فلموں میں گانے گائے۔ ان کے مشہور بھارتی گانوں میں، کیسا یہ خومار ہے اللہ اللہ، آفریں آفریں، دولہے کا سہرا اور قوالی اس شان کرم کا کیا کہنا شامل ہے۔

یہی نہیں ان کی موسیقی نے دونوں ملکوں کے درمیان دشمنی کو بھی کم کرنے کی بہت کوشش کی۔

اور پاکستانی ثقافت اور میوزک سے انہوں نے امن کا پیغام بھارت سمیت پوری دنیا میں عام کیا۔ بہر حال کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ان کا یہ مجسمہ غلط بنایا گیا ہے جو کہ اس ؑظیم فنکار کی شان کی خلاف ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts