بھارت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز بلاک کیوں کر دیے؟ جانیٸے

image
نئی دلی: بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے گٸے۔ اسی طرح کا ایک ایکشن دسمبر میں بھی لیا گیا تھا جب بھارت نے 20 پاکستانی یوٹیوب چینلز بلاک کر دیے تھے۔ بھارت کی وزارت اطلاعات کے سیکریٹری اپوروا چندرا نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ جن یوٹیوب چینلز کو بند کیا گیا ہے ان کے ویوز کی تعداد 130 کروڑ سے زاٸد تھی۔ یہ پاکستان سے باہر سے آپریٹ کیے جا رہے تھے اور ان کے ذریعے بھارت کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی تھیں۔ اس موقع پر بھارتی وزارت اطلاعات کے جوائنٹ سیکریٹری وکرم سہائے نے بتایا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے 35 یوٹیوب چینلز کے علاوہ 2 ٹوئٹر ہینڈلز ، 2 انسٹاگرام اکاؤنٹ، دو ویب سائٹس اور ایک فیس بک اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے بڑے یوٹیوب نیٹ ورک جن میں TALHA (KHOJI TV) FILMS، Apni Dunya Network شامل ہیں، اس کے علاوہ پاکستان کے صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts