میرے جسم پر ٹیٹو تھا، مگر جب اللہ نے ہدایت دی تو ۔۔ وہ جسے چاہتا ہے، اپنے گھر بلا لیتا ہے، جانیے ان لوگوں کے بارے میں، جن کی ایک عمرے نے زندگی بدل دی

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں کچھ ایسا ہوتا ہے جو کہ بہت سے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں بھی آپ کو کچھ ایسی معلومات فراہم کریں گے جو ہو سکتا ہے آپ کے لیے منفرد ہو۔

دراصل سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر موجود ہیں جس میں لوگ عمرہ کر رہے ہیں، لیکن تصویر میں موجود شخص نہ صرف اللہ کے گھر میں موجود ہے بلکہ اس کے جسم پر ٹیٹو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اکثر لوگوں کے دیکھنے کا انداز ہوگا کہ وہ اس انسان کے ماضی کو اب تک لے کر بیٹھے ہوئے ہوں گے یا پھر وہ اس شخص کی اچھے عمل کو سراہنا ہی نہیں چاہتے۔ انسان کی سوچ اس کی ترجمانی ہوتی ہے، جیسی سوچ ویسا عمل۔ اگر آپ ان تصاویر میں یہ دیکھ رہے ہیں کہ کیسا انسان ہے اللہ کے گھر میں ٹیٹو بنا کر داخل ہوا ہے، تو اس بات کی علامت ہے کہ منفی سوچ آپ کے اندر موجود ہے۔
لیکن اگر آپ اسی تصویر کو مثبت طور پر سوچیں کہ یہ شخص ایک نئی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، ایک ایسی راہ پر نکل چکا ہے جہاں وہ اپنے اخلاق کی بنا پر پہچانا جائے گا، جہاں انسانیت کا سبق سکھایا جاتا ہے۔ ہم میں سے بیشتر اپنی زندگی میں ایسی ہی سوچ رکھتے ہیں، ہم کسی کو بھی مثبت طور پر نہیں دیکھتے ہیں جو کسی اچھی راہ پر جا بھی رہا ہوتا ہے اسے یہ بات سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں کہ شاید میں کچھ غلط کر رہا ہوں۔ اس ایک عمرے نے اس شخص کی زندگی بدل دی، ماضی کو بھول کر اب یہ انسان آگے بڑھ رہا ہے۔
اس تصویر میں بھی یہی لکھا گیا ہے کہ مجھے معلوم ہے کچھ لوگ مجھے جج کریں گے مگر اللہ نے مجھے ہدایت دی اور نیک راستہ پر چلایا۔ اس شخص کا جسم ٹیٹو سے بھرا ہوا ہے۔ لیکن شاید اس کی نیت صاف ہو۔ جب ہی اسے اللہ کے گھر جانے کا موقع ملا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts