دنیا بھر میں زلزلے کے جھٹکے کبھی پاکستان میں محسوس ہو رہے ہیں تو کبھی ترکی میں خوفناک زلزلہ آیا۔ بالکل اسی طرح گذشتہ روز جاپان میں زلزلہ آیا جس سے تا حال کوئی جانی نقصان تو سامنے نہ آیا البتہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق
جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے بتایا کہ:
''
مقامی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 8 منٹ پر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کا مرکز کیوشو کے علاقے ہیوگا نادا سمندر میں 45 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
اوئیٹا، میازاکی، کوچی اور کماموٹو ریاستوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اوئیٹا میں 5 اور میازاکی میں 4 افراد زخمی ہوئے۔
زلزلے کہ جس کی شدت کو پہلے 6.4 بتایا گیا اور پھر اسے 6.6 کر دیا گیا۔ لیکن بعدازاں سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکوں سے گھر کی چیزیں تہس نہس ہوگئیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، آپ بھی دیکھیے: