اللہ کا شکر ہے میں مُسلمان ہوگیا ہوں ۔۔ امریکی شہری نے طالبان کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا

image
امریکی شہری کرسٹوفر نے طالبان ترجمان ذبیحُ اللہ کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا اور اپنا نام محمد عیسیٰ رکھا ہے۔ افغانستان کی سرکاری ایجنسی کے مطابق امریکی شہر کرسٹو فر طویل عرصے سے افغانستان میں سرگرم تھا۔ مختلف سماجی کاموں میں بھی اپنی خدمات پیش کرتا رہا ہے۔
ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ ریڈایٹ ویب سائٹ کے مطابق کرسٹوفر عرف عیسیٰ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں مسلمان ہوگیا ہوں۔ مجھے اس مذہب میں سکون اور رواداری ملتی ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US