جس کی پینشن ہوگی، وہی جائے گا ۔۔ مُردہ شخص بھی پینشن لینے پہنچا تو عملے کی بھی چیخیں نکل گئیں

image
سرکاری اداروں کا یہ اصول ہے کہ جب بھی کوئی شخص اپنے والدین کی پینشن لینے جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ جس کی پینشن ہے وہی لینے آئے۔ لیکن ائرلینڈ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 2 لڑکے ایک بورھے شخص کی پینشن لینے گئے تو ان کو عملے کی جانب سے کہا گیا کہ جس کی پینشن ہے وہی لینے آئے۔

نوجوانوں کا اس شخص سے کیا رشتہ ہے یہ تو معلوم نہیں ہوسکا۔ اسپیشل پولیس نے واقعے کے بعد فوری تفصیلات کا حکم دے دیا۔
آئرش ٹائمز کے مطابق: '' آئرلینڈ کے قصبے کارلو میں 2 نوجوان ایک ایسے شخص کی پینشن لینے کے لیے گئے جو پہلے ہی مر چکا تھا۔ لیکن ان کو علم تھا کہ اس کی پیشن کئی پاؤنڈز ہے۔ جب نوجوان آفس پہنچے تو مقامی افسر نے کہا جس کی ہے اس کو لے کر آؤ۔ دونوں نوجوانوں نے اس شخص کی مردہ لاش کو اٹھایا اور اسی افسر کے پاس لے گئے۔ جس پر سارا آفس ڈر گیا۔ لیکن جب پولیس کو بلایا گیا تو نوجوان بھاگ نکلے۔ ''

آئرلینڈ کی نیشنل پولیس فورس کا کہنا ہے کہ فی الوقت تحقیقات کا مرکز بوڑھے شخص کی موت ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا جائے گا تاکہ پتا لگایا جاسکے کہ آدمی کی موت کیسے ہوئی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts