ہواؤں اور شدید ٹھنڈ کے باوجود جہاز کے پہیے میں بیٹھ کر دوسرے ملک پہنچ گیا ۔۔ ہوائی جہاز کے پہیے میں چھپ کر سفر کرنے وال شخص پکڑا گیا

image

جہاز کو اڑتا دیکھ کر بہت سے لوگوں کے دل میں اس کے سفر کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ مذاق ہی مذاق میں کچھ لوگ جہاز کے پہیے پر لٹک کر سفر کرنے کی باتیں بھی کرتے ہیں لیکن ایک شخص نے حقیقت میں ایسا کرڈالا۔

سی این این کے مطابق ہالینڈ میں ٰایک شخص سامان لے جانے والے (کارگو) جہاز کے پہیے میں چھپ کر جنوبی افریقا سے ہالینڈ پہنچ گیا۔ پولیس اور جہازی عملےکا کہنا ہے کہ وہ اس شخص کی اتنی بلندی، تیز ہوا اور سردی میں سفر کرنے کے بعد بھی زندہ پہنچنے پر حیران ہیں۔ فی الحال اس شخص کو اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ہالینڈ کی پولیس کے مطابق ٹھیک ہوجانے کے بعد اگر اس شخص کو علاج یا پناہ کی ضرورت ہوئی تو اسے دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts