گیس سلینڈر رکھنے کی جگہ پر آگ ہی لگا دی ۔۔ کار میں سردی بھگانے کی انوکھے طریقے کی ویڈیو وائرل

image

کبھی آپ نے سوچا ہے کہ کار میں گیس سلینڈر کی جگہ آگ جلا کر سردی بھگائی جا سکتی ہے تو جی ہاں بالکل اس طرح کا ایک واقعہ اب سامنے آ رہا ہے کہ کچھ لڑکوں کا ایک گروپ ایک کار میں بیٹھا ہے۔

جس کی پیچھے والی سیٹ گاڑی سے نکال دی گئی ہے اور جہاں گیس سیلینڈر موجود ہوتا ہے وہاں ایک لوہے کے برتن نما کسی چیز میں آگ جلائے بیٹھے ہیں۔

ویڈیو کے دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کی ہے مگر ابھی تک مکمل طریقے سے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو ہے کس ملک کی۔

اس انوکھےواقعے کو دیکھتے ہوئے لوگ بھی کافی ہنس رہے تھے اور سڑک سے جاتے ہوئے لوگ اس منفرد منظر کی ویڈیو بھی بنا رہے تھے۔

مزید یہ کہ سردی بھگانے کیلئے لوگ اکثر کئی جتن کرتے ہیں مگر سردی بھاگنے کا نام نہیں لیتی مگر اس طریقے سے سردی بھگانا بالکل ٹھیک نہیں۔

اگر اللہ نا کرے کہیں پوری گاڑی میں آگ لگ جائے تو یہ سب منفرد کام کرنے کے چکر میں اس دنیاسے بھی رخصت ہو سکتے تھے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر 189ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 3 ہزار لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts