اس پانی سے ہاتھ بھی جل سکتا ہے ۔۔ دنیا کا سب سے گرم ترین دریا کہاں موجود ہے اور یہاں کے لوگ اسے مقدس کیوں سمجھتے ہیں؟

image

آپ نے سانا ہو گا کہ دریا عام طور پر بہت ٹھنڈے ہوتے ہیں اور بعض علاقوں میں یہ دریا ٹھنڈ کے باعث جم بھی جاتے ہیں لیکن آج ایک ایسے دریا کی کہانی سنیں گے جو ہمیشہ گرم رہتا ہے۔

یہ دریا ایمازون کے جنگل کے عین درمیان میں واقع ہے جہاں جانے کیلئے کوئی آسان راستہ نہیں سب سے پہلے آپکو یہاں جانے کیلئے کشتی کے زریعے ایک مقام تک پہنچنا پڑتا ہے۔

اس کے بعد اونچے نیچے راستوں سے ہوتے ہوئے اس دریا کے قریب پہنچا جاتا ہے لیکن یہ بات بھی یہاں جان لینا بہت ضروری ہے کہ۔

یہاں پانی ایک دم گرم نہیں ہو جاتا جب آپ کشتی میں بیٹھ کے شمال کی جانب بڑھتے ہیں تو آہستہ آہستہ پانی گرم ہو جانے لگتا ہے یہ پانی اس قدر گرم ہو جاتا ہے کہ اس میں آپ دودھ ملا کر چائے بنا سکتے ہیں یا پھر انڈا بھی ابال سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ یہاں تک جانے میں اگر کوئی غلطی ہوتی ہے اور انسان اس دریا میں گر جائے تو کچھ ہی منٹ میں دریامیں موجود جانوروں کا کھانا بن سکتا ہے۔

یہ بات ہم یہاں اس لیے کر رہے ہیں کہ یہاں کہ مقمای افراد بھی یہی کہتے ہیں کہ یہ پانی انسنا کی جان لینے اور انسان کا جسم پوری طرح جھلسا دینے کیلئے بھی جانا جاتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ یہاں کے مقامی لوگ اس دریا کو اپنے لیے بہت مقدس مانتے ہیں پر وجہ واضح نہیں ہو سکی کہ کیوں اسے مقدس مانتے ہیں۔

ایک سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس دنیا کے گرم ترین دریا تک جانے میں آپکو وہ وہ جانور یا پھول نظر آئیں گے جو آج سے پہلے آپ نے نہیں دیکھے ہوں گے۔

جیسا کہ سفید رنگ کے چھتری والے پھول، سیاہ اورنج رنگ کا سانپ جو دکھنے میں نہایت خوبصورت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts